پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کے تحت گرمکان میں شمولیتی پروگرام مختلف سیاسی جماعتوں سے سیاسی کارکنوں کی بی این پی مینگل میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیتی پروگرام کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی ڈپٹی جوائنٹ سکریٹری میر نذیراحمد بلوچ تھے دیگر مہمانوں میں بی این پی کے ضلعی صدر حاجی عبدالغفار مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن حاجی زاہد حسین ضلعی جنرل سکریٹری عبدالقدیر بلوچ تحصیل صدر علی جان بلوچ بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن محسن جمیل ڈاکٹر محمد اسلم، شیراحمد رضا دادمحمد اور دیگر شامل تھے شمولیتی پروگرام کے دوران نیشنل پارٹی کے ایڈوکیٹ عبدالغنی، حاجی لعل بخش، مراد علی، مزدوررہنما اور بی این پی عوامی کے رکن محمدجان ظفرعلی، سید علی جے یو آئی کے وسیم نے اپنے سینکڑوں ہم خیال ساتھیوں اور خاندان کے افراد کے ہمراہ بی این پی مینگل میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی پروگرام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساحل اور وسائل کا مالک بلوچ قوم ہے وہ کسی دوسرے کو اپنے وسائل کی مذید لوٹ مار کی اجازت نہیں دے گا بی این پی بحیثیت ایک قومی جماعت کے استحصالی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کررہا ہے محلاتی سازشیں بی این پی کا راستہ نہیں روک سکتیں بلوچ قوم کی زمہ داری ہے کہ وہ بی این پی کا ساتھ دیں اور سردار اخترجان کے ہاتھ مظبوط کریں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی قیادت اقتدار کے لیے بے چھین ہے سرینا ہوٹل میں نوازشریف کے لیے گھنٹوں انتظار کرسی کے لیے تھا یہ پہلے مری جاتے تھے اب کوئٹہ میں قطار میں کھڑے نظرآئے کہ کئیں میاں صاحب ان پر دست شفقت رکھ دیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ترقی کے نام پر سابق نمائندوں نے لوٹ مار کی ہے روڑ اور چوک عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ نمائندوں کی زمہ داریوں میں شامل ہیں مگر یہاں کوئی روڑ بنانے کے نام پر عوام پر احسان جتاتا ہے تو کوئی قوم پرستی کا ڈرامہ کرکے پرسائی کا دعوی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل اور سردار اخترجان مینگل کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں اقتدار نہ پہلے بی این پی کا منزل تھا نہ اب کسی سے اقتدار کی بھیک مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ نابالغ بونا قد کے حامل افراد جنکو جب بھی اسٹیج ملتا ہے وہ بی این پی کے قائدین کے خلاف لب کشائی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وہ جماعت ہے جو اقتدار کے لیے شہباز شریف کے آگے ہاتھ باندھ کھڑا رہتا انکو زیب نہیں دیتا کہ وہ بلوچ قومی لیڈروں کے لیے غیر سیاسی زبان استعمال کریں انہوں نے کہا کہ اقتدار نیشنل پارٹی کے لیے قبلہ کا درجہ رکھتی ہے اس جماعت نے کرسی کے لیے نوجوانوں کے سروں کا سودا کرنے سے گریز نہیں کیا 2013 سے 2018 تک اقتدار میں رہ کر پنجگور کی ترقی میں ایک پائی کا کام نہیں کیا اب یہ دوبارہ عوام کو سبزباغ کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں بی این پی نے کامیابی حاصل کرلی تھی مگر ہمارے 9 ہزار ووٹوں کو نہیں گنا گیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنی مہم چلائے کسی کی زات پر حملہ آور ہونا سیاست نہیں جب کوئی ہم پر پھتر پھینکے گا تو وہ بھی ہم سے پھولوں کی توقع نہ کرے ہیلتھ کیمنسٹر رہ کر پیسے ہم نے نہیں کھائے بیوہ اور یتیموں کا پیسہ کس نے ہڑپ کیئے عوام بخوبی جانتا ہے انہوں نے کہا ک شہیدوں کے خون کا سودا کرکے نیشنل پارٹی کو کرسی حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے ق لیگ کے ٹکٹ پر شپنگ اور پورٹ کی منسٹری حاصل کرنے والے اپنے کردار کا جائزہ لیں نالی اور گٹر کی سیاست اور پیسے بی این پی کے لیے اہم نہیں سیاست کا محور مسنگ پرسن کی بازیابی اور بلوچ ساحل وسائل کا تحفظ ہے ہمارے قائدین نے اسمبلیوں سے لیکر تمام فورمز پر ڈھنکے کی چھوٹ پر بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھایا۔
پنجگور، شمولیتی پروگرام مختلف سیاسی جماعتوں سے سیاسی کارکنوں کی بی این پی مینگل میں شمولیت کا اعلان

ٹیگز:
شمولیتی پروگرام
