بولان(ڈیلی گرین گوادر)سیاست خدمت کا نام ہے اور خدمت خلق خدا کے پسندیدہ کاموں میں سے ایک ہے ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں عوام کی ترقی و خوشحالی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافی و فنانس سیکرٹری ڈھاڈر پریس کلب غلام فاروق جتوئی ممبر ڈھاڈر پریس کلب عبدالحی گولہ نائب میر قطب جتوئی،عبدالفتاح مستوئی،وڈیرہ طارق رنداور کامریڈ نصراللہ گولہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ ضلع کچھی کے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ماضی میں بھی پوری کئے تھے اور اب بھی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں عوام کے بنیادی و اجتماعی کاموں پر مکمل توجہ مرکوز ہے ضلع کچھی نظام تعلیم صحت صاف پانی باعزت روزگار فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ضلع کچھی میں نظام تعلیم کے لئے گرلز و بوائز ڈگری کالجوں کا بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور ضلع کچھی میں بجلی کی نظام کی بہتری کیلئے گریڈ کا کام بھی رند پینل کی کاوشوں سے مکمل ہوچکا ہے کچھی کی عوام سچی اور مخلص ہے وہ میرے بازوں ہیں عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام طاقت سے بہاری اکثریت سے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں، سردار زادہ میر بیبرگ خان رند

