کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں 10سالہ بچے میں کانگووائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بدھ کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں کانگووائرس کا شکار دس سالہ بچے کو داخل کیا گیا جس کا تعلق کوئٹہ سے ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق مر یض میں کانگووائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد رواں سال کانگووائرس کے رپورٹ ہو نے والے کیسز تعداد 53 ہو گئی،ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال کانگو وائرس سے 1مشتبہ مریضہ سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے جاں بحق ہو نے والوں میں 5خواتین بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ میں 10سالہ بچے میں کانگووائرس کی تصدیق

ٹیگز:
کانگووائرس
