گوادر(ڈیلی گرین گوادر)8دن سے گہرے سمندر میں لاپتہ گوادر کے ماہی گیر کو پاکستان نیوی نے ریسکیو کرلیا،ماہی گیر کشتی نما چھوٹی سپوٹ پر مچھلی پکڑنے گیا تھا اور لاپتہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق 12 نومبر کو سربندر گوادر کا عبدالوحید نامی ماہی گیر اپنی کشتی نما چھوٹی سپوٹ کشتی میں مچھلی پکڑنے کا سمندر گیا اور تیز ہوائیں اسکی سپوٹ کو گہرے سمندر میں لے گئیں جس سے اس کا رابطہ اسکی فیملی سے منقطع ہوگیا رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے اسکی فیملی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے پاکستان نیوی سے رابطہ کرلیا فیملی کے مطابق پاکستان نیوی نے لاپتہ ماہی گیر کو گہرے سمندر میں ریسکیو کرلیا ماہی گیر گزشتہ آٹھ دن سے لاپتہ تھا۔آٹھ دن مسلسل سمندر میں رہنے اور خوراک کی قلت کے سبب ماہی گیر جسمانی طور پر کمزور ہوگیاہے پاکستان نیوی کے مطابق ماہی گیر کی فیملی نے 18 نومبر 2023 کو پاکستان نیوی سے مدد کی اپیل کی۔عبد الوحید جو کہ گزشتہ آٹھ دنوں سے سمندر میں لاپتہ تھا اور اس کا رابطہ اپنے گھر نہیں ہو پایا تھا۔ جس پر پاکستان نیوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سمندر میں گشت پر مامور ٹیم کو روانہ کیا جنھوں نے کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عبد الوحید کی قیمتی جان بچائی۔ کامیاب ریسکیو آپریشن کی تکمیل کے بعد ماہی گیر کو سربندن ماہی گیر اتحاد کے چیئرمین عطا اللہ اور سربندن کی سیاسی اور سماجی شخصیت اور جنرل کونسلر رفیق خیال کے حوالے کر دیا گیا۔
8 دن سے گہرے سمندر میں لاپتہ گوادر کے ماہی گیر کو پاکستان نیوی نے ریسکیو کرلیا

ٹیگز:
پاکستان نیوی
