اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صحافی ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کے قتل کا ازخود کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔سپریم کورٹ میں مقتول صحافی ارشد شریف ازخود کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ معاملہ زیر التوا ہونے کے باعث تفتیش تعطل کا شکار ہے، سپریم کورٹ میں کیس آخری بار 13جون کو سنا گیا تھا، عدالت سے استدعا ہے کہ 27 نومبر سے شروع ہفتے میں کیس کو مقرر کیا جائے۔

