خضدار(ڈیلی گرین گوادر)چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، چیف آف قلندرانی سردار علی محمد قلندرانی اور چیف آف خدرانی سردار نصیر احمد خدرانی نے کہا ہے کہ قبائلی نظام بلوچ قوم کی اثاثہ اور شان ہے قبائلی نظام میں تمام مسائل کا حل موجود ہے قبائلی اصولوں پر من و عن عمل کرنے سے دیرینہ مسائل مختصر مدت میں حل ہو سکتے ہیں یہ نظام ہمارے آبااجداد کانظام ہے اس نظام کو مضبوط کرنے میں ہی ہم سب کی عافیت ہے اسلامی عقائد اور قبائلی رسم و رواج ایک دوسرے سے قربت رکھتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوڑاوہ کپرمیں جھالاوان میں آباد شاہوانی قبیلہ کے مشترکہ ٹکری محمد رضا شاہوانی کے فرزند ٹکری عبدالحکیم شاہوانی کی بطور ٹکری دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی کا گھوڑاوہ کپر پہنچنے پر شاہوانی قبیلہ سمیت دیگر برادر اقوام کے معتبرین معزیزین نے شاندار استقبال کیا انہیں جلوس کی شکل میں مرکزی تقریب میں پہنچایا گیا بعدازاں نو منتخب ٹکری عبدالحکیم شاہوانی کی دستار بندی کی گئی جس میں نواب محمد خان شاہوانی۔ سردارعلی محمد قلندرانی۔ سردار نصیر احمد خدرانی چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کا نمائندہ میر صلاح الدین زہری۔ سردار اسد اللہ خان شاہوانی کا نمائندہ سردارزادہ میر ذبیح اللہ شاہوانی۔ سردار زادہ میر فیصل باجوئی۔ ٹکری محمد رضا شاہوانی۔ ٹکری مجیب شاہوانی۔ ٹکری عبدالصمد شاہوانی ٹکری زادہ محمود گل شاہوانی میر ذاکر علی باجوئی۔ نائب خالق داد شاہوانی۔ میر جمعہ خان شکرانی۔ میر جمال خان جاموٹ۔ میر حاجی عید محمد ایڈووکیٹ رئیس خدابخش عمرانی۔ سمیت جھالاوان میں آباد شاہوانی قبیلہ کے طائفوں کے سربراہان نے دستار کو پھیڑ لگا کر نو منتخب ٹکری کی دستار بندی کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا عبدالوہاب شاہوانی نے سر انجام دیئے چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے اپنے خطاب میں نو منتخب ٹکری عبدالحکیم شاہوانی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب ٹکری جھالاوان میں آباد شاہوانی قبیلہ کے تمام طائفوں سمیت تمام برادر اقوام کے ساتھ قبائلی رسم و رواج کو زندہ رکھنے روایات کی پاسداری کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے والد ٹکری محمد رضا کی نقش قدم ہر چلنے کی کوشش کرینگے نواب شاہوانی کا کہنا تھا کہ سراوان ہو یا جھالاوان ان دونوں علاقوں میں ہمارے آبا اجداد کا نظام قبائلی نظام مضبوط ہے بلوچ قوم مختلف قبائل کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جو قبائلی نظام کی بنیادوں پر کھڑی ہے یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ واحد نظام قبائلی نظام ہے جو نہ صرف اسلامی نظام سے قربت رکھتی ہے بلکہ مظلوم کا ساتھی اور ظالم کے خلاف بر سر پیکار ایک نظام ہے تمام مسائل کا حل اس نظام میں موجود ہے نواب شاہوانی کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالی کی شان ہے کہ اس نے کسی کو نواب کی زمہ داری دی،کسی کو سردار اور کسی کو ٹکری یہ تمام اعزاز انصاف کے متقاضی ہے اور اس میں انصاف کے تضاضوں کو وہی پورا کر سکتا ہے کہ جوآبا اجداد سے انہی منصب پر فائز ہوتے چلے آ رہے ہیں مگر افسوس آج کل ہمارے معاشرے میں خود ساختہ سردار،نواب،ٹکری بھی نمودار ہو رہے ہیں ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چائیے کیونکہ یہ ہمارے آبا اجداد کی نظام کو پراگندہ کر رہے ہیں تقریب سے سردار علی محمد قلندرانی اور سردار نصیر احمد خدرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان قبائلی رسم و رواج کا امین علاقہ ہے یہاں آباد تمام قبائل کا ایک دوسرے کے ساتھ برادرانہ تعلق ہے سراوان و جھالاوان کے قبائل ایک ہی نظام کے تحت چل رہے ہیں ہم چیف آف بیرک نواب شاہوانی کو جھالاوان کی سر زمین پر خوش آمدید کہتے ہوئے اس عہد کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم سب ملکر بلوچ قومی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کر چلیں گے اور قبائل نظام کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے تقریب سے چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کا نمائندہ و ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین میر صلاح الدین زہری،سردار اسد اللہ خان شاہوانی کا نمائندہ سردار زادہ میر زبیح اللہ شاہوانی،سردار منظور احمد باجوئی کے فرزند سردار زادہ میر فیصل باجوئی ٹکری مجیب الرحمان شاہوانی ٹکری عبدالصمد شاہوانی ٹکری زادہ محمود گل شاہوانی،میر زاکر علی باجوئی،مولانا عبدالصمد شاہوانی،مفتی عبدالحکیم شاہوانی،میر جمعہ خان شکرانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر مفتی عبدالحکیم شاہوانی نے دعا کرائی جبکہ منتظمین کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا بعد ازاں چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے خضدار میں غلام مصطفی شاہوانی کے عشائیہ میں شرکت کی۔
قبائلی نظام بلوچ قوم کی اثاثہ اور شان ہے قبائلی نظام میں تمام مسائل کا حل موجود ہے،نوا ب محمد خان شاہوانی

ٹیگز:
نوا ب محمد خان شاہوانی
