مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ ومجسٹریٹ پرائس کمیٹی کنٹرول عطاالمنیم بلوچ نے مستونگ شہر اور گردونواح میں نان بائیوں ہوٹلز اور پرچوں اسٹورز میں اشیاء صرف و خوردونوش کی قیمتوں اور معیار چیک کئے اور زائد المیعاد اشیاء کو ضبط کرلیا جبکہ گرانفروشی اور صفاہی ستھرائی کی فقدان پر متعدد افراد کو حراست میں لے کر پرائس مجسریٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی عطاالمنیم بلوچ نے نفری کے ساتھ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ہوٹلوں نان بائیوں اور جنرل اسٹورز کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے گرانفروشی کم ناپ تول اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی اور عدم صفاہی وستھرائی پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا اور انکے دکانیں سیل کردئے جبکہ جنرل اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ان کی معیاد بھی چیک کئے اور زائدالمعیاد اشیاء ضبط کرلئے اس دوران انہوں نے کہا کہ تاجر برادری گرانفروشوں ذخیرہ سے مکمل اجتناب کرے اور تمام اشیاء کی قیمتوں میں اعتدال پیدا کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیگی اور عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کی رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری سرکاری نرخنامہ سے ہٹ کر اشیاء کی خودساختہ قیمت مقرر کرنے والوں کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سزا و جرمانہ اور گرفتار کئے جائینگے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے گرانفروشی اور صفاہی ستھرائی کی فقدان پر متعدد افراد کوگرفتار کر لیا

ٹیگز:
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ
