کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون طاہر علاوالدین کاسی نے ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے عہدداران اور صنعتی اور تجارتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔ملاقات میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کی جانب سے دی گئیں ہدایات شرکا کو فراہم کی گئیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ 15 نومبر 2023 سے تمام قومی شاہرواں پر ایکسل لوڈ رجیم نافذ العمل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت مقرر کردہ ایکسل لوڈ سے زائد وزن لاد نے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گیاور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انکا کہنا تھا مقررہ حد سے زائد وزن لادنے سے سڑکوں اور گاڑیوں کی عمر کم ہو جاتی ہے۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس سے گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے عہدیداران کی ملاقات

ٹیگز:
موٹروے پولیس
