نصیرآ باد (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصر آباد بتول اسدی نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اب افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ دی گئی اسکیمات کو مکمل کرنے میں اپنی تمام تر توجہ مرکوز کریں اور ان ترقیاتی منصوبوں کے پائیداری کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ہوں اور ان سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں اور جو ترقیاتی اسکیمات مکمل ہو چکی ہیں ان کو چیک کیا جائے کہ وہ پی سی ون کے مطابق ان کی تعمیر ھونی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے جاری و مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیمات کے متعلق تمام صورتحال سے تفصیلی آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ ان اسکیمات کو فوقیت دی جائے جو انفرادیت کے بجائے اجتماعی نوعیت کے ہوں جس کے مکمل ہونے سے سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔
حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر نصر آباد بتول اسدی

ٹیگز:
بتول اسدی
