کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردی میں ملوث افراد کو ہمارے حوالے کرے،افغان حکام تعاون کی بجائے دھمکی دے رہے ہیں،میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ تھوڑ جواب دیا جائے گا،غیر قانونی تارکین وطن واپس جانے والوں کی تعداد 1لاکھ تک پہنچ گئی ہے،ایران سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی افراد کے بھی شناختی کارڈ بلاک کئے جارہے ہیں،چمن باڈر کے حوالے سے ہماراپلان تیار ہے کوشش ہے سب معاملات حل ہوں۔ یہ بات انہوں نے پیر کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 1لاکھ تارکین اپنے وطن واپس جاچکے ہیں جبکہ 1500غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار اور پچاس ہزار جعلی شناختی کارڈ بلاک کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان حکومت کے چند نمائندے تعاون کرنے کی بجائے صورتحال کو خراب کررہے ہیں غیر قانونی طور پر مقیم تمام قوموں اور تمام ملکوں کے افراد واپس جارہے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے استعمال کررہے ہیں اس صورتحال میں پاکستان سے تعاون کرنے کی بجائے بعض افغان حکام صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں پاکستان کو دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا،افغان حکام اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور اپنے شہریوں کو بسانے کا بندوبست کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہمارا اب بھی یہی مطالبہ ہے کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کرنے والوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے افغان حکومت دہشت گردی میں ملوث افراد کو ہمارے حوالے کرے اگر افغانستان نے ان دہشت گردوں کی پشت پناہی جاری رکھی تو پاکستان دہشت گردوں سے نمٹنا جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے وطن واپس جانے والوں کے لئے تین گز گاہیں فعال ہیں جبکہ اب تک 1لاکھ افراد ا پنے وطن واپس جاچکے ہیں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے پندرہ سو لوگوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ چمن سرحد سے روزانہ کی بنیاد پر 10ہزار افراد کو ڈیپورٹ کیا جا رہا ہے تارکین وطن کے لئے موسم کے مطابق گرم ملبوسات کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مکران ڈویژن سے ایرانی تارکین وطن کے شناختی کارڈ بھی بلاک ہوگئے ہیں بلوچستان میں اڑھائی لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں جعلی شناختی کارڈ میں معاونت کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا چمن تجارتی راہداری کا از سرے نو جائزہ لیا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تندور ایسوسی ایشن کا تارکین وطن کے حوالے سے کوئی مطالبہ تسلیم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کیسکو کے ساتھ بجلی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہوا امید ہے بہت جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔
افغان حکومت دہشت گردی میں ملوث افراد کو ہمارے حوالے کرے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی

ٹیگز:
جان اچکزئی
