غزہ: فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں القدس ہسپتال اب کام نہیں کر رہا ہے کیونکہ اس کے ایندھن کے ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ طبی ٹیمیں اب بھی بغیر بجلی کے مشکل انسانی حالات ، طبی سامان، خوراک اور پانی کی کمی کے درمیان مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمبولینسوں کو متاثرہ علاقوں میں بھیجنے سے روکا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں “کئی لاوارث لاشیں پیچھے رہ گئی ہیں۔القدس ہسپتال میں مبینہ سرگرمی کے بارے میں، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ جاری فوجی کارروائیوں سے متعلق “مخصوص انکوائریوں کا جواب دینے یا تصدیق کرنے سے قاصر ہے”۔ لیکن انہوں نے ہسپتالوں پر حملوں کے الزامات کی تردید کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان، Avichay Adraee نے اعلان کیا کہ الشفاء ہسپتال سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں مرکزی سڑک تک انخلاء کی راہداری کھول دی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے قبل ازیں بتایا تھا کہ اسرائیلی فورسز الشفاء ہسپتال کے کارکنوں کے ساتھ “رابطے میں” ہیں، اور انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی فورسز ہسپتال پر فائرنگ نہیں کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا“میں واضح کرنا چاہوں گی کہ آئی ڈی ایف الشفاء ہسپتال کو نشانہ نہیں بنا رہا ہے۔ ہم ہسپتال کے قریب حماس کی طرف سے فائر نگ کا جواب دے رہے ہیں، جو میرے خیال میں صرف ہسپتالوں اور دیگر شہری علاقوں کے لیے حماس کی نفرت کی علامت ہے۔ لیکن ہم الشفا ہسپتال کے کارکنوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہسپتال کو خالی کرانے میں مدد کریں گے۔” “جیسا کہ ہم ناصر اور رانتیسی ہسپتالوں کے ساتھ پہلے ہی کر چکے ہیں۔

