کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیمیں سبی میں گیسٹرو سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بلاتعطل مصروف عمل ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر صحت بلوچستان کی ہدایت ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں بمعہ ضروری ادویات اور ایمبولینسز کے گیسٹرو سے متاثرہ علاقے میں روانہ کردی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ عبداللہ خان نے کہا کہ سبی میں گیسٹرو سے متاثرہ علاقوں میں اضافی ڈاکٹر طبی عملہ اور ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں،ضلع سبی کے علاقوں میں صاف پانی کی کمی کے باعث پیدا ہونے وبائی امراض کی روک تھام اور صورتحال کی بہتری کے سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای کی معاونت سے اقدامات جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سبی کے ماہر امراض اطفال دیگر شعبوں کے اسپشلسٹ ڈاکٹرز اور طبی عملہ سبی کے متاثرہ علاقے میں گیسٹرو سے متاثر افراد کے علاج و معالجہ میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ضلع سبی کے عوام کو بہترین طبی سہولیات اور خدمات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وبا سے متاثرہ علاقوں میں معیاری و بہتر طبی خدمات کی فراہمی کا تسلسل جاری ہے اور علاقے میں وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیمیں سبی میں گیسٹرو سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بلاتعطل مصروف عمل ہیں، سیکرٹری صحت

ٹیگز:
سیکرٹری صحت
