خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کے علاقے سارونہ کوچہ میں ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے سارونہ کوچہ میں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر3افرادوزیر علی میراجی، غلام مصطفیٰ میراجی اور محمد علی میراجی جاں بحق ہوگئے حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے تمام لاشوں کو ندی سے نکال لیانعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
خضدار ٗ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
