گنداواہ:سب تحصیل میر پور کے علاقے میں زمینی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم 6 افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق سب تحصیل میر پور کے علاقے گوٹھ شفیع خانواہ میں زمینی کے تنازعہ پر ایک ہی برادری کے دو گروپوں میں تصادم جس سے گنداواہ کے رہائشی اوڈھانہ برادری کے چھ افراد حفیظ اللہ ولد عبیداللہ، فیض اللہ ولد عبید اللہ، سمیع اللہ ولد عبید اللہ، محب علی ولد عبید اللہ اوڈھانہ، نصیب اللہ ولد امان اللہ ممتاز ولد حبیب اللہ اقوام اوڈھانہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی مزید لیویز تفتیش کررہی ہے۔
گنداواہ میں زمینی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم 6 افراد شدید زخمی

ٹیگز:
گنداواہ
