لکھنو(ڈیلی گرین گوادر)آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوورز میں 342 رنز کا ہدف درکار تھا۔ اور گرین شرٹس نے فخر زمان کے شاندار 126 اور بابر اعظم کے 66 رنز کی بدولت اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے کہ دوبارہ سے بارش شروع ہو گئی۔
جب کافی انتظار کے بعد بارش نہ رکی تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ فخز زمان کو ان کی اندار اننگز پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔آج کی جیت کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گیا ہے اور اس کا رن ریٹ بھی مثبت ہو گیا ہے۔ گرین شرٹس کا آخری میچ انگلینڈ سے ہو گا جو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جیتنا لازمی ہے۔
سنیچر کو بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوا، اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 402 رنز کا ہدف دیا۔ رچن روندرا نے 108 اور کین ولیمسن نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج بارش کا امکان بھی ہے۔ اس لیے کوشش ہو گی کہ بولرز پہلے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن آغاز میں دباؤ کی شکار دکھائی دی اور اوپنر عبداللہ شفیق دوسرے ہی اوور کی آخری گیند پر کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے۔ عبداللہ کو ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بابراعظم اور فخز زمان نے مایوسی کو ایک پھر امید میں بدل دیا۔ فخز زمان نے جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ 63 گیندوں میں سینچری مکمل کر کے ٹیم کا اعتماد بحال کیا۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اننگ کا آغاز پراعتماد طریقے سے کیا تھا اور ان کی میچ پر گرفت ان کی باڈی لینگویج سے واضح تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا نے 108 اور کین ولیمسن نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعی سکور میں اضافہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ ڈیون کانوے کی گری جب وہ 10ویں اوور کی پانچویں گیند پر حسن علی کا شکار بنے۔ کانوے 39 گیندوں پر 95 رنز بنا کر محمد رضوان کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے۔یوں حسن علی کی ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سینچری مکمل ہو گئی۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن شاندار بیٹنگ کے بعد 35 اوور افتخار احمد کی گیند پر چھکا لگا کر سینچری مکمل کرنے کی کوشش میں فخر زمان کے ہاتھوں کیچ پکڑوا بیٹھے۔کین ولیمسن نے 79 گیندوں پر 35 رنز کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 10 چوکے اور چار چھکے لگائے۔
نیوزی لینڈ کے تیسری وکٹ 36ویں اوور میں گری جب رچن روندرا محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
رچن روندرا نے 94 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 42ویں اوور میں گری جب داریل مچل حارث رؤف نے بولڈ آؤٹ کیا۔ داریل مچل نے 18 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 45 اوور میں گری جب محمد وسیم کی گیند پر مارک چیپ مین بولڈ ہوئے۔ مارک چیپ مین 27 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا سکے۔
اس کے بعد گلین فلپس 49 اوور میں محمد وسیم کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس نے 25 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41 رنز سکور کیے۔نیوزی لینڈ کے مچل سانٹنر 26 رنز جبکہ ٹام لیتھم دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی بولرز میں شاہین آفریدی 90، حارث رؤف 85 جبکہ حسن علی 82 رنز دے کر ٹیم کو کافی بھاری پڑے۔حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک جبکہ محمد وسیم نے 60 رنز دے کر تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

