حب(ڈیلی گرین گوادر)کسٹم انٹیلی جنس اور حب پو لیس کا اسمگل شدہ غیرملکی اشیاء کے گودام پر مشتر کہ چھاپہ کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیرملکی اشیاء بر آمد، مشتعل افراد جانب سے کا روائی کے خلاف مین آرسی ڈی شاہر اہ بند کرنے کی کوشش، پو لیس اورکسٹم اہلکا روں پر پتھراؤ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لا ٹھی چارج۔اس سلسلے میں جمعرات کے روز کسٹم انٹیلی جنس کے افسران اور ایس پی حب آصف علی مستوئی، ڈی ایس پی سی آئی اے عارف بلوچ کی نگر انی میں حب سٹی پو لیس، ہا ئیٹ پو لیس، بیروٹ پو لیس اور سی آئی اے حب پو لیس نے مشتر کہ طور پر بھا ری نفر ی کے ہمراہ مین آری سی ڈی روڈ کے قریب واقع گودام پر چھا پہ مار کا روائی عمل لا ئی جہاں پر گو ام میں رکھا کروڑوں روپے کا غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاء بر آمد کر لیا اس دوران مشتعل افراد کی جانب سے اپنی کوچز کھڑی کرکے مین آر سی ڈی شاہر اہ کو بند کرنے کی کوشش کی گئی اور پو لیس اور کسٹمز اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جس پر پو لیس اور کسٹمز کے اہلکاروں نے لا ٹھی چارج کی جبکہ ایف سی کی نفری بھی پہنچ گئی اور شاہر اہ کی بند ش اور کا روائی میں رکا وٹ ڈالنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہو ئے قبضے میں لئے گئے اسمگل شدہ سامان 10سے زائد ٹرکوں میں لوڈ کرکے کسٹمز ہاؤس گڈانی منتقل کردیاگیا اور شاہر اہ کو عام ٹریفک کے لئے رواں دواں رکھا جبکہ بتا یا جا تا ہے کہ پو لیس نے متعدد افراد بھی تحویل میں لے لئے ہیں۔
حب، کسٹم انٹیلی جنس کا اسمگل شدہ غیرملکی اشیاء کے گودام پر چھاپہ کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیرملکی اشیاء بر آمد

ٹیگز:
کسٹم انٹیلی جنس
