تربت(ڈیلی گرین گوادر)ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ کی سربراہی میں انسداد پولیو مہم 20 نومبر 2023 سے متعلق یو سی ایم او اور ایریا انچارجز کی ٹرینگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی ٹرینگ سیشن میں ڈی ایچ او کیچ نے پولیو مہم کی کوالٹی کو بہتر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع حب میں ماحولیاتی نمونہ کو مثبت آنا ضلع کیچ سمیت پورے مکران ڈویژن کے لئے ایک الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں تمام وسائل کا بھر پور استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دوران مہم زیرو ڈوز بچوں کی فہرست مرتب کیا جائے تاکہ مہم کے بعد ان بچوں کی نشاندہی ہو اور انہیں حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان کو صیح طریقے سے ترتیب دی جائے اور سوشل موبلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ UPEC کے اجلاس کو اپنے وقت پر منعقد کیا جائے اور اس میں تمام کونسلر، چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت امام جامع مسجد اور ہائی اسکول کے پرنسپل حضرات کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا جائے اور میٹنگ کیمنٹس ڈی ایچ او آفس سے شئیر کئیے جائیں۔اس دوران انہوں نے کہا کہ مہمان بچوں، HRMP بچوں سمیت موبائل بچوں کو خصوصی طور پر کور کیا جائے دریں اثناء انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران تحصیل لیول پر بھث TPEC کمیٹی کے شام کے اجلاس منعقد کئیے جاہیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کیچ میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں تمام وسائل کا بھر پور استعمال کیا جائے، ڈاکٹر ابابگر بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر ابابگر بلوچ
