کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر قانون امان اللہ کنرانی نے تربت میں 4مزدوروں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کااظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتانہتے مزدوروں کا قتل اندوہناک واقعہ ہے، ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی روایت تو مہمان نوازی ہے نہ کہ گھر آئے مہمان کی جان لینا امن دشمن عناصر ہماری روایات کے بھی دشمن ہیں، بحالی امن کی کوششوں کو سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے،امان اللہ کنرانی نے کہا کہ امن کی تباہی سب کے مستقبل کو تاریک کرنے کے مترادف اور اپنے و غریب بچوں کے خاندانوں کے لئے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کرنا ہے جس سے اجتناب ضروری وقت کا تقاضا ہے ہم دھمکی نہیں پیار و دلیل پر یقین رکھتے ہیں باہمی روابط کا تسلسل ھم آہنگی کا فروغ ہمارا مطمح نظر ہے۔
دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتانہتے مزدوروں کا قتل اندوہناک واقعہ ہے، امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
