کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ سمال انڈسٹریز پرنس احمد علی احمدزئی کی زیر صدارت صوبائی کلاؤڈ فرسٹ پالیسی اجلاس منعقد ہوا جس میں کلاؤڈ فرسٹ پالیسی حکومتوں کو شفافیت اور باہمی تعاون میں اضافہ کے ساتھ تیزی سے اور زیادہ مؤثر طریقے سے خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ جان اچکزئی، نگران صوبائی وزیر معدنیات محمد عمیر محمد حسنی، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محمد ایاز مندوخیل، سیکرٹری پلاننگ لعل جان جعفر، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس حمید اللہ ناصر نے شرکت کی۔ اجلاس کو کلاؤڈ پالیسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پرنس احمد علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پبلک سیکٹر ایجنسیوں کی طرف سے کلاؤڈ فرسٹ پالیسی کو اپنانے سے پبلک سیکٹر کی خدمات کو تبدیل کرنے، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور ٹیکس دہندگان کے فنڈز کے اخراجات کو کم کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کا مقصد ڈیجیٹل خدمات میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور آئی ٹی کی سرمایہ کاری کو سپورٹ کرنا اور صوبے میں آئی ٹی پروکیورمنٹ کو ہموار کرنا, جو محکموں کو کلاؤڈ ماڈل اپنانے کی اجازت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جس میں حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ عوامی انتظامیہ کے لیے، پالیسی بہتر کارکردگی اور شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی کی جانب ایک خوش آئند اقدام ہے۔
پالیسی کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے، پرنس احمد علی احمدزئی

ٹیگز:
پرنس احمد علی احمدزئی
