کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای وبہبود آبادی سردار اعجاز احمد خان جعفر کی صدارت میں محکمہ پی ایچ ای، بی واسا اور کیوسپ افسران کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پی ایچ ای عبدالقدیر خان،چیف انجینئر نارتھ محمد اعظم زرکون، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی آغا عمران، ایس ڈی او کوئٹہ ڈویژن جہانگیر شاہ، سپرنٹنڈنگ انجینئر واسا رمضان اچکزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر واسا رانا قمر، ایکسین کیوسپ ناصر خلجی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر ضلع کوئٹہ گوادر ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی سمیت مانگی ڈیم،حلق ڈیم، اور بابر کچھ ڈیم سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار اعجاز احمد خان جعفر نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای واسا اور کیوسپ اپس میں موثر رابطہ رکھ کر ضلع کوئٹہ سمیت پورے صوبہ میں صاف پینے کے پانی کو فرامی کو یقینی بنائیں انہوں نے اجلاس کے توسط سے چیف انجینئر ساؤتھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ ایکسین کے ساتھ ضلع ڈیرا بگٹی اور گوادر کا فوری دورہ کریں اور ان علاقوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں انہوں نے مانگی ڈیم کے حوالے سے کہا کہ نہ صرف اس اہم منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کریں بلکہ مانگی ڈیم کے حوالے سے ایس این ای بنا کر محکمہ فائنانس میں داخل کریں علاوہ ازیں حلق ڈیم اور بابرکچھ ڈیم کے حوالے سے محکمہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی اگاہ کریں یقینا ان ڈیموں کی بروقت تکمیل سے ضلع کوئیٹہ اور گرد نواح میں پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق بابرکچھ ڈیم سے 21 ملین گیلن پانی اور مانگی ڈیم سے 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی ہوگی انہوں نے بی واسا اور کیوسب کے افسران کو بھی سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کریں انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نصیر اباد ڈویژن میں ہر سال سیلاب انے کی وجہ سے پی ایچ ای کے منصوبے متاثر ہوتے ہیں جس کے لیے جامع منصوبہ کے تحت حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ سیلابوں کے دوران یہ منصوبے متاثر نہ ہوں انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ان منصوبوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
ڈیموں کی بروقت تکمیل سے ضلع کوئٹہ اور گرد نواح میں پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، سردار اعجاز احمد خان جعفر

