پشاور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ علی امین کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیا۔بیرسٹر گوہرنے واضح کیا کہ مسلم ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کہ اتحاد کے لیے ٹی ایل پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی شیرانی اور وحدت المسلمین کے آپشن زیر غور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خبیر پختونخوا کا وزیراعلی کون ہوگا اور کس جماعت کو جوائن کرنا ہے۔ آج بانی چئیرمین کیساتھ ملاقات کے بعد ممکنہ طور پرحتمی فیصلہ ہوجائےگا۔

