کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی و بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کرکے اپنی اجارہ داری قائم کی27 اکتوبر1947 سے لیکر آج تک سات دہائیوں میں کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیا، جمعہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ بھارتی افواج کے ظلم کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہوگئے بھارت کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ کشمیری مجاہدین کی 74 سالہ آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی کہہ کر روک سکے گا انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سپورٹ کشمیر کی آزادی تک جاری رکھیں گے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نہتے کشمیری عوام پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مظلوم کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی پرامن تحریک انسانی حقوق کے حصول کی ایک لازوال جدوجہد ہے جسے کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عالمی طاقتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کی آزادی کی اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام کے بنیادی حقوق اور حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے اور یہ حمایت مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔
مظلوم کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی پرامن تحریک انسانی حقوق کے حصول کی ایک لازوال جدوجہد ہے،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان
