قلات+منگچر(ڈیلی گرین گوادر)زمینداروں کا صبر اور قوت برداشت اب ختم ہو چکا ہے ہمارے وسائل کو لوٹنے والے اپنے بجلی کو بند کرے ہم اپنے گیس اور ریکوڈک کو بند کرینگے کیسکو کے ظلم و ستم کب تک برداشت کرینگے چیف کیسکو نے ہمیں سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور کردیا ہے زمینداروں کے سامنے کٹھ پتلی نگران حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ان خیالات کا اظہار منگچر میں زمینداروں کے ایک جلسہ سے سابق سینیٹر میر کبیر جان محمد شہی پرنس آغا لعل جان احمد زئی سردار زادہ میر سعید جان لانگو ٹکری شفقت اللہ لانگو میروائظ خان اچکزئی میر احمد خان سرپرہ میر حسن رئیسانی میر علی اکبر گرگناڑی حاجی عبداللہ جان لانگو ظہور احمد لانگو سردار امجد خان ترین آغا شرف الدین آغا میر محمد اعظم ماندائی ملک منظور میر جنگی خان سرپرہ حاجی عزیز مغل مفتی ابوبکر میر بہادر خان لانگو و دیگر مقررین نے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق منگچر میں بلوچستان کے زمینداروں کا ایک جلسہ منگچر میں ہوا جس میں بلوچستان بھر کے زمینداروں نے شرکت کی اور اپنے اپنے تجاویز پیش کئے جس کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو نے ہمیں زمینداری کرنے پر مجبور کردیا ہے نگران حکومت کو نظر نہیں آرہی کہ زمینداروں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اور کنڈا لگانے پر ہمیں بلیک میل کررہی ہیں ہم بل دے رہے ہیں جس طرح بل جمع کرا رہے ہیں اس طرح کیسکو ہمیں بجلی فراہم نہیں کر رہی اور زمیندار طبقہ پر بجلی چوری کا الزام لگارہی ہیں چور تو خود ہیں بل وصول کرنے کے باوجود ہمیں بجلی فراہم نہیں کررہے اور ہمارے زمیندار سمیت عوام کو خوار و ذلیل کیا ہوا ہیں کھٹپتلی وزیراعظم چئیرمین سینٹ چیف جسٹس کو کرسی کے نشہ میں بلوچستان کے مسئلہ نظر نہیں آتے اور اگر نگران حکومت کو اختیار نہیں تو عوام کو طفل تسلی کیوں دے رہے ہیں ہم اپنے ساتھ جھوٹی معاہدے جھوٹی تسلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے اب ہم اپناحق لیناخود جانتے ہیں بجلی نہیں تو بل بھی نہیں جیل بھرو تحریک شروع کرینگے بد قسمت بلوچستان میں نہ کوئی فیکٹری ہے نہ کوئی کارخانہ ہیں ہمارا دار و مدار زمینداری پر ہیں حکومت ہماری معاشی قتل کرکے ہمیں پیاس سے مروانا چاہتی ہے بل دینے کے باجود 24 گھنٹے میں صرف 2 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہیں جس سے ہمارے باغات خشک ہورہے ہیں حکومت ہمیں خودکشی پر مجبور نہ کرے ہمارے وسائل کو لوٹنے والے ہمیں اپنا بجلی دینے کے لیے تیار نہیں حکومت اگر احتساب کرناچاہتی ہیں تو پہلے ہمارا حساب دے حکومت کی زیادتیوں کی وجہ سے آج بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہیں ہم حکومت کو اخری بار وارننگ دیتے ہیں کہ ہماری بجلی کو بحال کرے ورنہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کامسئلہ پیدا ہوگا بلوچ اور پشتون اس مسئلہ پر متحد ہوکر تحریک چلائنگے کیسکو اہلکار بھتہ وصول کرکے کروڑ پتی بن چکی ہیں کیسکو پہلے اپنے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے بعد میں زمینداروں کارخ کرے۔
زمینداروں کے سامنے کٹھ پتلی نگران حکومت کی کوئی حیثیت نہیں،پرنس آغا لعل جان احمد زئی

