اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپیکر راجہ پرویز اشرف اور نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے آج (بدھ) کواسلام آباد میں ایک ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے آئندہ عام انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔سپیکر نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

