کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایگل اسکواڈ کے گشت پرمامور اہلکاروں پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں 2 افراد جاں بحق،1زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس مقابلہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی بائی پاس میں نامعلوم افراد نے ایگل اسکواڈ کے گشت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی، تاہم پولیس عملہ محفوظ رہا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارے گئے، ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
کوئٹہ،ایگل اسکواڈ کے گشت پرمامور اہلکاروں پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں 2 افراد جاں بحق،1زخمی

ٹیگز:
ایگل اسکواڈ
