گوجرانوالہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ اب لائن وہاں سے شروع ہوگی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے۔
گوجرانوالہ میں عدالتی پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ نواز شریف جیل میں تھے تو کوئی ان کی پارٹی کو نہیں توڑ سکا نواز شریف کے ساتھی بجھے ہوئے دیے پر وفا کرتے ہیں جب دیا جل جاتا ہے تو پتنگے اور لفنگے بھی آجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے جیل میں بیٹھ کربھی پنجاب جیت لیا تھا سیاست اور کھیل بالکل مختلف ہیں، جیسے ناچنا اور نچانا مختلف ہیں نواز شریف الیکشن جیت چکے تھے لیکن فیض حمید نے گڑبڑ کردی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ جیل جانے والا کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ ریاست کے پکڑنے پر جیل جاتا ہے میاں نوازشریف کے آنے سے پہلے ہی چیئرمین پی ٹی آئی پہلے جیل میں تھے۔
انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے تو نہیں کہا تھا کہ توشہ خانہ میں گڑبڑ کرے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں ہو یا باہر جو دلوں پر حکمرانی کرتا ہے اس کی پارٹی پھر آجاتی ہے میاں صاحب بھی عدالت میں ہیں اور ہم بھی ہیں لیکن کبھی کسی سے کوئی رعایت نہیں مانگی۔

