کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہاہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے کرپشن اور بدعنوانی نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے رکھ دی ہیں جب تک پاکستان سے کرپشن کاخاتمہ نہیں کیاجاتا ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تمام تر نعمتوں نے نوازا ہے لیکن کرپشن اور بدعنوانی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن اور بدعنوانی کی نظر ہوجاتے ہیں بلوچستان کا دارالخلافہ کوئٹہ اسوقت کھنڈرات کا منظرپیش کررہاہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل تک جن سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کے پاس کچھ نہیں تھا آج کرپشن اوربدعنوانی کی وجہ سے وہ اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے یہ ادارے بھی کرپشن اوربدعنوانی کو روکنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان سے کرپشن اور بدعنوانی کاخاتمہ نہیں کیاجاتا ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔لالہ یوسف خلجی نے کہاکہ نیب،اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا بلاامتیازاحتساب کریں اوران سے لوٹی گئی رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائیں اور کرپشن میں ملوث افرادکو نشان عبرت بنایاجائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی کرپشن اور بدعنوانی کی جرات نہ ہوسکے۔
کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے،لالہ یوسف خلجی

ٹیگز:
لالہ یوسف خلجی
