کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وویمن سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کیلئے مقدمات کوئی معنی نہیں رکھتے،من گھڑت اور جھوٹے مقدمات کامقابلہ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شکیلہ نوید دہوار نے گزشتہ روز احتجاج کرنے پر ان کیخلاف درج مقدمہ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی کارکن اپنے نظریہ اورسرزمین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے نہ ہی اس قسم کے مقدمات ان کیلئے کوئی معنی رکھتے ہیں، انہوں نے کہاکہ من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے پارٹی کے کسی نظریاتی و فکری کارکن کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہماری جدوجہد بلوچستان کے عوام اور اس سرزمین کیلئے ہے اس جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے پارٹی کی مرکزی کال پر بلوچستان بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہر?ں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سے اظہاریکجہتی کیلئے خواتین نے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر یہ ثابت کیا کہ بی این پی ایک نظریہ اور فکر کا نام ہے جسے کوئی بھی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔
سیاسی کارکنوں کیلئے مقدمات کوئی معنی نہیں رکھتے،من گھڑت اور جھوٹے مقدمات کامقابلہ کریں گے، شکیلہ نوید دہوار

ٹیگز:
شکیلہ نوید دہوار
