اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے زہری کے مقام پر دہشت گردانہ حملہ میں جمیعت علماء اسلام کے سینیر رہنماء اور معروف قبائلی و سیاسی شخصیت وڈیرہ غلام سرور زہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہےنواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا اس واقعے سے دل بہت رنجیدہ ہے مرحوم وڈیرہ غلام سرور زہری کا شمار جھالاوان کے معتبر قبائلی اور سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا مرحوم نے علاقہ میں قبائلی اور سیاسی رواداری کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ان کی ناگہانی شہادت علاقہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور جھالاوان کے پرامن ماحول کے خلاف گہری سازش ہےانہوں نے کہا میں اس افسوس ناک واقعہ پرشہداء کےخاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں اللہ پاک وڈیرہ غلام سرور مرحوم اور مولانا امان اللہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی جگہ عطا فرمائے اور اس عظیم نقصان پر وڈیرہ خاندان کو اور ان کے متعلقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرےانہوں نے کہا دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر شریک ہوں
وڈیرہ غلام سرور کی شہادت علاقہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور جھالاوان کے پرامن ماحول کے خلاف گہری سازش ہے،نواب زہری

ٹیگز:
نواب زہری
