حب+ وندر(ڈیلی گرین گوادر)شاہ نورانی درگاہ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، لاش کی شناخت عمران شاہ ولد سید علی حسن شاہ 60 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانہ منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے ایدھی ہوم سراب گوٹھ کے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا۔ وجہ موت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔دریں اثناء وندر کے ساحلی علاقے بریدہ کیمپ کے قریب سمندر سے ایک نامعلوم شخص کی تین سے چار دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق، لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آر ایچ سی وندر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی کارروائی کے بعد اسے سول اسپتال حب منتقل کر دیا گیا۔متوفی کی عمر تقریبا 35 سال بتائی گئی ہے، لیکن اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کی شناخت اور موت کے وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔
حب اور وندر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
حب اور وندر
