اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) احتساب عدالت اسلام آباد نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو آئندہ سماعت پر حاضری کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیسز کی سماعت احتساب عدالت تین کے جج محمد بشیر نے کی، راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت تین پیش نہ ہوئے۔
راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پلیڈر ارشد تبریز احتساب عدالت پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔

