افغانستان(ڈیلی گرین گوادر) افغانستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا زلزلے کے جھٹکوں کی شدت پھر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے ہرات میں شدید زلزلہ آیا تھا جس نے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرکے رکھ دیا اور 4 ہزار سے زائد لوگ جان سے گئے۔بدھ کی صبح 5 بج کر 10 منٹ کے قریب ایک بار پھر زلزلے نے افغانستان کے تباہ شدہ صوبے ہرات کو ہلا کر رکھ دیا جہاں زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔افغانستان کے مغربی صوبے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جس میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت ہے۔
افغان صوبے ہرات 1 بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 6.3 ریکارڈ

ٹیگز:
زلزلہ
