کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ ہر متعلقہ حکام نے از سر نو جائزہ غور کرنا شروع کردیا ہے. اس پراجیکٹ پر پہلے ہی بے انتہا تاخیر ہو چکی ہے اس تاخیر پر ایران کی جانب سے 18 بلین ڈالرز کے ممکنہ جرمانے سے بچنے کے لئے لائحہ عمل وضع کیا جا رہا ہے ایران پر عائد امریکی پابندیوں سے بچنے کے لئے بالواسطہ طاقت و تیسرے فریق اور خطے کے طاقتور ملک کے ذریعے خریدی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ ایرانی حکام کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے مذکورہ پراجیکٹ کے بدستور قابل عمل ہونے میں کوئی شک نہیں پاکستان اپنی حدود میں اس پائپ لائن کے باقی حصہ کی تعمیر پر تاحال ناکام رہا ہے جس کے وجہ ایران پر ایٹمی پروگرام کی پاداش میں عائد امریکی پابندیاں ہیں پاکستان کو اپنی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اس پراجیکٹ پر بہت پہلے کام مکمل کر لینا چاہیے تھا ایران بہت عرصہ قبل ہی پاکستان کی سرحد تک پائپ لائن مکمل کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے طویل المدت منصوبہ بندی کرنا ہوگی ملکی وسائل اور بیرون ممالک معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی ملک کی ضرورت ہے، گیس کی لوڈ شیڈنگ مسئلے کا حل نہیں برسوں سے ملک توانائی کی قلت کا سامنا کر رہا ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مختلف متبادل ذرائع پر انحصار کرتے ہیں،18 ارب ڈالرز کے جرمانے کی ادائیگی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن پاکستان اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے راستہ تلاش کر رہا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی گھریلو اور صنعتی شعبے کی توانائی کی ضروریات پوری نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا سماجی و معاشی نظام شدید متاثر ہوتا رہا ہے حکومتوں نے بیرون ملک سے مہنگی گیس درآمد کرتے ہوئے ملکی ضروریات پوری کرنے کا راستہ اختیار کیا جو ملک وسائل کے ضیاع کا باعث بھی بنا اور ہماری ترقی و خوشحالی کی رفتار بھی ماند پڑتی رہی ہمیں ملکی وسائل کے ساتھ ساتھ تاپی گیس پائپ لائن اور پاکستان ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹس کو ہر صورت مکمل کرنے پر فوری توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم توانائی کی قلت کی وجہ سے بحرانی صورتحال سے دوچار ہونے سے بچ سکیں۔
پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل ہمیں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگی، محمد عبدالقادر

ٹیگز:
محمد عبدالقادر
