کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ، نگران وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ، نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے استقبال کیا ۔
اس موقع پرچیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے کوئٹہ 10 اکتوبر نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کوئٹہ میں ہونے والے ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم اس دورے میں صوبہ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے منعقد ہونے والے بلوچستان ایپکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گےوزیراعظم بلوچستان کی نگران صوبائ قیادت سے ملاقات بھی کرینگے۔

