کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جمعہ کو مظاہروں کا اعلان کردیا۔جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید محمود شاہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 13اکتوبر بروز جمعہ کو بلوچستان کے تما م اضلاع میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے جائیں گے۔انہوں نے پارٹی کے تمام ضلعی صدور کو مظاہروں کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جمعیت علماء اسلام کا بلوچستان میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظاہروں کا اعلان

ٹیگز:
جمعیت علماء اسلام
