غزہ: اسرائیل کے مشہور اخبار یروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اسرائیل اور حماس کے درمیان ڈیل کرانے کی کوشش کر رہا ہے یروشلم پوسٹ کے مطابق ٰاسرائیل اور حماس اپنے قبضے میں موجود خواتین قیدیوں کو رہا کریں گے، حماس کا مطالبہ ہے کہ تمام فلسطینی خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
خیال رہے کہ اسلامی تنظیم حماس کی جانب سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک کے بعد اسرائیل نے گذشتہ روز غزہ پر شدید گولہ باری کی، جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں گھروں، عمارتوں اور مساجد کو نشانہ بنایا، جس میں 20 بچوں سمیت 400 سے زائد افراد شہید ہو گئے، وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان حملوں کو “طاقتور انتقام” قرار دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ “ہم حماس پر شدید حملہ کرنے جا رہے ہیں اور یہ ایک طویل جنگ گی۔ اس کشیدگی کے بعد سے دنیا بھر سے تحمل کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔ حالانکہ مغربی ممالک زیادہ تر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایران، حزب اللہ اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے مظاہرین نے حماس کے حملوں کو زبردست سراہا ہے۔
الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیل کے سینئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس کارروائی میں 1800 سے افراد زخمی ہوئے دوسری جانب اسرائیل اور فلسطین میں جنگ کا تیسرا روز جاری ہے، اسرائیل کی غزہ پر اندھا دھند بمباری، رات سے اب تک ایک ہزار راکٹ برسائے گئے ہیں۔ مختلف جھڑپوں میں شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد پانچ سو دس جبکہ تئیس سوسے زائد زخمی ہو گئے۔
فلسطینیوں کو نمازہ جنازہ ادا کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے، کھلی جگہ پر نماز جنازہ بھی ادا نہیں کی جا سکتی، دنیا کی سب سے بڑی جیل غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی تیسرے روز بھی کوشش جاری ہے، غزہ سے مزید چارسو میزائل اسرائیل کے مختلف علاقوں پر فائر کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج تیسرے دن بھی غیرقانونی بستی سدروت کر کلیئر کرانے میں ناکام ہے، اشکلون شہر پر بھی جنگجوؤں کا قبضہ موجود ہے، افاکیم میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو غزہ سے میزائلز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،اب تک سات سو سے زائداسرائیلی ہلاک اور تئیس سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کی مکمل ناکہ بندی ہو گئی، کھانا، تیل یا کسی بھی چیز کو ابھی اندر جانے کی اجازت نہیں، الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے مصر میں اسرائیل کی فضائی کارروائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر رفاعت ابولہلال مارے گئے ہیں۔

