کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان کو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روز ٹیلیفون کیا۔ وزیر اعلی نے ایک بار پھر بلوچستان سے محمد صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے امیدوار کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ انشاء اللہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر چیئرمین سینیٹ لائیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر گزار ہوں وزیر اعظم عمران خان کا جنہوں نے باہمی اشتراک سے ہماری پارٹی کے چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار محمد صادق سنجرانی کو ایک بار پھر بلوچستان سے حکومت کی جانب سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ انشاء اللہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بھر انداز میں مقابلہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا ٹیلیفون

ٹیگز:
عمران خان
