کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف الیکشن ہے، اگر شفاف الیکشن نہیں ہوں گے تو سیاستدان اور عوام نتائج نہیں مانیں گے اس وقت ملک کو درپیش مسائل صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے ہمیں مسائل حل کرنے کے لیے ارادے کی ضرورت ہے،بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت بناکر ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھے گی۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر عین الدین کاکڑ، تحصیل کچلاک کے صدر صادق کاکڑ نے جمعہ کو کچلاک میں ارباب ناصر کاسی کی قیادت میں درجنوں سیاسی کارکنوں نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں شمولیت اختیار کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک پالیسی بنائی جائے جس پر بلا تفریق عملدآمد ہو اس وقت ملک میں ایک ہی ایسی جماعت ہے جس کا ہر ونگ فعال اور منظم ہے ہمارے پاس معاشی، معاشرتی، سیاسی مسائل کو حل کرنے کی استعداد موجود ہے اور اگر عوام نے پیپلز پارٹی کو منتخب کیا تو ہم انہیں کسی بھی صورت مایوس نہیں کریں گے۔مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتشار نہیں چاہتی،سب کو اکھٹے ہو کر چلنے کی ضرورت ہے،قومی چیلنجز کا مل کر مقابلہ اور حل تلاش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقدامات کئے اور آنے والے دور میں بھی صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور جیالہ وزیراعلیٰ ہوگا جو صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔اس موقع پر میر چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور دیگر عہدیداروں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے گلے میں پارٹی پرچم کے مفلر پہناکر مبارکباد دی۔
پاکستان کے مسائل کا حل صرف الیکشن ہے،گے،میر چنگیز خان جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز خان جمالی
