خیبر(ڈیلی گرین گوادر) تھانہ باڑہ کے علاقہ شلوبر میں نامعلوم ملزمان نے کونسلر جاوید آفریدی کے مکان پر دستی بم سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے۔ خیبر ایجنسی تھانہ باڑہ شلوبر میں رہائش پذیر کونسلر جاوید آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، پولیس کے مطابق دستی بم مکان کے صحن میں گر کر پھٹ گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حملے کے فوری بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، جن کی شناخت اور انہیں پکڑنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، کونسلر جاوید کو کچھ عرصے سے بھتے کی کالز موصول ہورہی تھیں۔ 22 ستمبر کو بھی علاقہ شلوبر میں وی سی چئیرمین کے مکان پر دستی بم حملہ ہواتھا، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
خیبر، نامعلوم ملزمان نے جاوید آفریدی کے پر دستی بم پھینک کر موقع واردات سے فرار

ٹیگز:
دستی بم
