بلوچستان ایک گلدستہ کی مانند ہے،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان
کوئٹہ :جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے جامعہ میں منعقد بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے پروگرام میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ جامعہ کے رجسٹرار گل محمد کاکڑ، ڈی جی فنانس جیند خان جمالدینی، ڈی جی ایڈمن ولی الرحمان، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی اور دیگر بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے بلوچ ثقافت کی مناسبت سے لگائے گئے مختلف اسٹال کا معائنہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک گلدستہ کی مانند ہے۔ جس میں مختلف اقوام اپنے خوبصورت رنگوں کے ساتھ اس گلدستہ میں محبت یکجہتی، بھائی چارگی، رویات کو اجاگر کرتی ہے۔ اور بلوچ ثقافت اپنی روایات، تہذیب، تاریخ اور قدیم روثاکے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ جس کی ہر پہلو میں آپ کو محبت، یکجہتی، وفاداری، ہمدردی اور بھائی چارگی نظر آئے گی۔ اور جامعہ بلوچستان مقامی زبانوں کی ترقی و ترویج کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اور اس حوالے سے اعلیٰ تعلیم کے مواقع سمیت تحقیق، تجربات، دریافت اور نشر و اشاعت کو پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کررہی ہے کیونکہ اقوام کی ترقی اور کامیابی اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں پوشیدہ ہے۔ جس کے زریعے وہ پوری دنیا میں اپنی ثقافت و تاریخ، روایات، قدیم ورثا اور زبان کو اجاگر کرسکتے ہیں۔وائس چانسلر کو بلوچ ثقافت دن کے حوالے سے لگائے گئے مختلف اسٹال کامعائنہ کرایا گیا۔ اور انہیں تاریخی، علمی کتب کا سیٹ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ اور مختلف کتب فکر کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اور بلوچ ثقافتی ملبوسات، رسم و راج، رہن سہن، قدیم روایات اور تاریخی پہلوؤں کو اجاگر کئے ہوئے تھے۔