بولان(ڈیلی گرین گوادر)کچھی ڈھاڈر پولیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی دو ساتھی گرفتار,ڈاکو ڈھاڈر کے قریب ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فورا ڈاکوں کا تعاقب کیا نواحی علاقہ نغاری کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی دو ساتھی گرفتار ڈاکوں سے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی زخمی ڈاکو کو سول ہسپتال ڈھاڈر میں طبی امداد دی گئی ڈھاڈر پولیس نے ناکہ بندی کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
ڈھاڈر، پولیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں1 ڈاکو زخمی دو ساتھی گرفتار

ٹیگز:
ڈھاڈر
