جان اچکزئی کاچینی اسمگلنگ کے خلاف وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے اعلان کا خیرمقدم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے چینی اسمگلنگ کے خلاف وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کوشش سے صوبے میں چینی کی قیمت کم کرنے میں مدد ملے گی۔جان اچکزئی نے کہا کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) نارتھ نے بلوچستان میں چینی کے اسمگلروں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کی قیادت کی ہے جس میں بڑی مقدار میں اجناس کو ضبط کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوششوں کی قیادت کرنے کے لئے ایک فوکل ایجنسی بن گئی ہے۔نگران وزیراطلاعات نے بلوچستان کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت چینی کی اسمگلنگ کی لعنت پر قابو پانے اور چینی کی قیمت کو قابل برداشت رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے