پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست داخل کرنے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیوں کی تحلیل کا آئینی قدم اٹھایا، اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل، الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند بناتی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں انتخابات کے دستوری حکم کی تشریح کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بنایا۔