مارچ 2024 تک کچھی کنال بحال کر دیا جا ئے گا، نگران وفا قی وزیر داخلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وفا قی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ مارچ 2024تک کچھی کنال بحال کر دیا جا ئے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ نگران وفا قی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ کچھی کنال کی بحالی کے لئے کوئٹہ میں وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے متعلقہ اداروں سے میٹنگ کی ہے جس میں بریف کیا گیا ہے کہ مارچ 2024 تک کچھی کنال بحال کر دیا جائے گا۔انہوں نے ڈیرہ بگٹی کی عوام کی جانب سے نگران وزیر اعظم انوالحق کاکڑ کی توجہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے