کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2حملہ آورہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گوادر میں دہشتگردوں نے ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا جس کے بعد آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو گوادر میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے کاروائی کے دوران چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا تاہم موثر اور تیز ردعمل کے باعث دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران کسی فوجی یا سول افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
گوادر، فوجی قافلے پر حملہ، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 حملہ آور ہلاک

ٹیگز:
گوادر
