اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سانحہ 9 مئی میں 22 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب سمیت پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کو عدالت پیش نہ ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا ۔ملزموں کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں۔
سانحہ 9 مئی ، پی ٹی آئی کے 22 رہنما اشتہاری قرار

ٹیگز:
سانحہ 9 مئی
