لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکنوں سے کہتا ہوں انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔ کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قید تنہائی نے مجھے ہمت اور حوصلہ دیا، کارکنوں سے کہتا ہوں، آزمائش ہے گزر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی راولپنڈی کے کہنے پر تھری ایم پی او کے تحت میری دوبارہ گرفتاری ہوئی، قید میں ہوتے ہوئے کیسے نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہوں۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے آج پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

