اوتھل اور بیلہ پولیس کی دو مختلف کاروائیوں میں منشیات فروش و اشتہاری مجرم گرفتار

اوتھل (ڈیل گرین گوادر) اوتھل اور بیلہ پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں منشیات فروش و اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا،لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے مطابق SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران مہم برخلاف منشیات فروشان مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نزد پہلوان شاہ درگاہ اوتھل کے مقام سے ملزم محمد امین ولد محمد موسیٰ سکنہ موچی محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 560 گرام چرس برآمد کیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹیکسں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا. جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔جب کہ دوسری کاروائی میں SHO بیلہ یار محمد کمانڈو نے مہم برخلاف مجرمان اشتہاری و مفروران کے دوران آج ایک کامیاب کارروائی کرتے ھوئے چوری و خیانت مجرمانہ کے مقدمہ نمبر 107/2020 بجرم 381-408-34 ت پ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذکریا ولد محمد حسن عرف حسین بخش سکنہ ٹھٹھہ سندھ کو گرفتار کر لیا۔ جس نے بعد از ارتکاب جرم راہ فرار اختیار کی ہوئی تھی۔گرفتار مجرم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی نے تمام SHOs بشمول انچارج CIA لسبیلہ کو مفرور ملزمان و اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے۔ آج کی کارروائی اسی کا نتیجہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے