عمران خان 60 ارب روپے کی کرپشن کو چھپانا چاہتے ہیں، جاوید لطیف
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیرجاوید لطیف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 60 ارب روپے کی کرپشن کو چھپانا چاہتے ہیں، عمران خان کی سابق حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور اب بھی یہ یہی چاہتے ہیں کہ قوم کوکوئی ریلیف نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنوں کےدوران پی ٹی وی اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔ حکومت کو چاہیے تھا کے 2014 میں سرکاری اداروں پر حملہ کرنے والوں اور 2017 کے کرداروں کو بے نقاب کرتے۔ اگر ان لوگوں کو ماضی میں سزائیں دے دی جاتیں تو 9 اور 10 مئی کے واقعات بھی نہ ہوتےاور آج صورتحال بہت مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہورہی ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے ہاتھ نہ کاٹے گئے تو بہت نقصان ہوگا۔