کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق اتوار کو خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 20کلو میٹر تھی تاہم خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزخضدار سے 117 کلومیٹر مغرب میں تھا۔
خضدار، زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ٹیگز:
زلزلے کے جھٹکے
